- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
مالی میں مسلح افراد کے گاؤں پر حملے میں 130 افراد ہلاک
بماکو: مغربی افریقا کے ملک مالی کے گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 130 سے زائد افراد کو ہلاک اور 55 کو زخمی کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی مالی کے شورش زدہ علاقے موپتی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 134 افراد کو قتل کردیا جب کہ 55 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حملہ آوروں کا نشانہ نسلی گروہ فولانی کے افراد تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور رات گئے گاؤں میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جب کہ جان بچا کر بھاگنے والے مقامی افراد پر گاؤں کے خارجی راستے میں چھپ کر بیٹھے حملہ آوروں نے تیز دھار چاقو سے وار کیا۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر شدید رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے، شورش زدہ علاقے میں اقوام متحدہ کا عملہ طبی امداد میں مشغول ہے۔ غربت و افلاس کے مارے رہائشیوں کو دہشت گردی کے عفریت کا سامنا بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔