اسکول فائرنگ میں ہلاک ساتھیوں کی مدد نہ کرپانے کے غم میں مبتلا امریکی طالبہ کی خود کشی

ویب ڈیسک  اتوار 24 مارچ 2019
19 سالہ طالبہ اکیلے زندہ رہ جانے پر احساس جرم میں مبتلا تھیں۔ فوٹو : فائل

19 سالہ طالبہ اکیلے زندہ رہ جانے پر احساس جرم میں مبتلا تھیں۔ فوٹو : فائل

فلوریڈا: امریکی اسکول میں حملہ آور شخص سے اوجھل ہوکر اپنی جان بچانے اور ساتھیوں کو مرتے ہوئے چھوڑ جانے پر خود کو مجرم سمجھنے والی 19 سالہ طالبہ نے خود کشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 سالہ سڈنی ایئلو نے احساس جرم سے مغلوب ہوکر خود کشی کرلی، وہ پارک لینڈ اسکول پر فائرنگ میں بچ جانے والی طالبات میں شامل تھیں اور مدد نہ کرپانے پر خود کو ہم جماعتوں کی موت کا قصور وار سمجھ رہی تھیں اور اسی احساس جرم میں خودکشی کرلی۔

والدین کا کہنا ہے کہ سڈنی ایئلو فائرنگ کے واقعے کے بعد سے گم سم رہتی تھی اور ایک ماہر نفسیات سے علاج جاری تھا، وہ گولیوں کا شکار بن جانے والے اپنے ہم جماعتوں کو بچا نہ پانے کے غم میں ہلکان ہوئی جارہی تھی جس نے اس کے سوچنے کے انداز کو تبدیل کر کے رکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ فلوریڈا کے اسکول میں گزشتہ برس 14 فروری کو سابق طالب علم نے نیم خود کار اسلحے سے فائرنگ کر کے 14 طلبا اور 3 اسٹاف ممبرز کو ہلاک کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔