ورلڈکپ کی تیاری، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں قیام کی مدت بڑھانے کا فیصلہ

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 24 مارچ 2019
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا، فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا، فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے قومی ٹیم کی انگلینڈ میں قیام کی مدت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ سے قبل پانچ مئی سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پی سی بی نے قومی ٹیم کو دوہفتے قبل انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل دس روز کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جب کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 23 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔