نائیجیریا نے انڈر19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکرتاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی،

نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی،

ونڈ ہوئیک:  نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔

نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر نائیجیریا کی ٹیم کے 87 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم پیٹر آہو نے ناٹ آؤٹ 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب نائیجیریا نے کسی ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔