ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت چھ بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
حادثہ تیز بارش کے باعث پیش آیا، پولیس : فوٹو: فائل

حادثہ تیز بارش کے باعث پیش آیا، پولیس : فوٹو: فائل

کوئٹہ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ماں سمیت چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی عظیم جان ڈمڑکا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا ہے  جہاں کاغذی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔