آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
 احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کیا تھا۔ فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کیا تھا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کرلی ہے، ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ 18 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری پولوگراؤنڈ ریفرنس میں بری 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں آصف زرداری کو بری کردیا تھا، تاہم نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کوچیلنج کیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری  مزید 2 ریفرنسز میں بری

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔