سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
فی 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کے اضافے سے 60442 روپے ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

فی 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کے اضافے سے 60442 روپے ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 200 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1318 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں اور فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیموں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر70500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60442 روپے ہوگئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے870 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔