- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
عمران خان این آر او کی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم اورنگزیب
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان این آر او، این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتے ہیں، انہوں نے پچھلے 5 سال نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کی اور انہیں اب بھی صرف نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف ہے۔ جس طرح اپوزیشن عمران خان کی نالائقی اور عوام دشمن ذہنیت کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہے ، اسی طرح وہ جھوٹ بولنے کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں لیکن اپوزیشن انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔
وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم آپ کو آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کررہی ہے، انشااللہ آپ خود جلد کنٹینر پر ہوں گے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیان سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی،عمران خان اپوزیشن نہیں، عوام دشمن پالیسیوں اور نالائقی کی وجہ سے پوری عوام آپ پر رو رہے ہیں، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا اب آپ کنٹینر پر نہیں ہیں، اب آپ این آر او، این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو بتائیں آپ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دے چکے ہیں، قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں شروع کراتے، پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے، نواز شریف اور شہباز شریف آپ کے حصے کا بھی کام کر رہے تھے، انہوں نے دہشت گردی ختم کی، بجلی کی ریکارڈ پیداوار بڑھائی اور موٹر ویز بنائیں۔
(ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے بنائے ہوئے کسی ایک پراجیکٹ اور منصوبے کا نام بتائیں، آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے آپ تو اُن جیسی ایک میٹرو بھی نہیں بنا سکے، قوم کو بتائیں کہ آپ کو 350 ڈیمز بنانے تھے؟ ،آپ کے حصے کی خیبر پختونخوا کی بجلی بھی نوازشریف اور شہباز شریف نے پوری کی، قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا کی میٹرو آپ کی نالائقی کی وجہ سے ایک کھرب سے زیادہ پہنچ چکی ہے، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، قوم کو بتائیں کہ جب میں پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر کررہا تھا تو شہبازشریف خیبر پختونخوا کے عوام کو ڈینگی سے بچارہا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسے کئی اسپتال نواز شریف اور شہباز شریف نے بنائے لیکن عمران خان پانچ سال میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت بھی مرمت نہیں کراسکے، قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں 41 ہزار میں سے 21 ہزار انرولمنٹ کا جھوٹ بولا تھا اور جعلی اندراج کا حکم آپ نے دیا تھا،قوم کو بتائیں کہ چھ ماہ میں ہم نے 3000 ارب قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے، قوم کو بتائیں کہ جی ڈی پی 5.8 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد کے قریب آگیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں، چار سال میں سب سے زیادہ افراط زر 8.5 فیصد پی ٹی آئی کی نالائقی کا ثبوت ہے، ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ 485.9 ارب روپے خسارے کا قوم کو جواب دیں،قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے،گردشی قرض ہر روز ایک ارب 7کروڑ70 روپے بڑھ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔