چین سے رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک ۔ فوٹو: فائل

25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک ۔ فوٹو: فائل

کراچی: چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول

اعداد و شمار کے مطابق 25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 91 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔