چیئرمین نیب کا بریگیڈیئر(ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے 15 مارچ کو خودکشی کرلی تھی ۔ فوٹو : فائل

سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے 15 مارچ کو خودکشی کرلی تھی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: چیئرمین نیب نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کی خود انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب راولپنڈی سے اسد منیر کے خلاف تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی

واضح رہے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد 15 مارچ کو ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کرلی تھی اور خود کشی سے قبل نیب کی ناانصافی پر چیف جسٹس کو آخری خط بھی لکھا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اسد منیر کے مبینہ خودکشی سے قبل سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس نے اسد منیر کے خودکشی سے قبل آخری خط پر نوٹس لے لیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔