قبضہ مافیا نے سرفراز احمد کو بھی نہیں بخشا

اسپورٹس رپورٹر  پير 25 مارچ 2019
میئر کراچی وسیم اختر نے قومی کپتان کو شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی ۔ فوٹو : فائل

میئر کراچی وسیم اختر نے قومی کپتان کو شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے۔

چیمپیئن ٹرافی جیتے نے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے اکیڈمی کے لئے کا کا گراؤنڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیا تھا جس پر اب قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد شکایتوں کا پوٹلہ لیے میئر کراچی کے پاس پہنچے اور شکوہ کیا کہ ان کو گراؤنڈ میں کام کرنے نہیں دیا جارہا، مختلف طریقوں سے پریشان کیا جارہا ہے جس پر وہ اکیڈمی کیسے چلائیں۔

سرفراز احمد کی شکایات سن کر میئر کراچی وسیم اختر بھی حیران رہ گئے اورانہیں شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔