قوم نواز شریف کی رہائی کے لئے دعا کرے، مریم نواز

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں، مریم نواز فوٹو: فائل

نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں، مریم نواز فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ منگل کو نوازشریف کے کیس کی سماعت ہے اور قوم ان کی رہائی کے لئے دعا کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپیل کی ہے کہ منگل کو نواز شریف کے کیس کی سماعت ہے، قوم نوازشریف کی رہائی کےلئے دعاکرے۔ دل سے نکلنے والی دعا اللہ رب العزت کے حضور ضرور پہنچتی ہے۔

مریم نواز نے پارٹی کارکنوں کے نام بھی اپیل کی کہ نواز شریف کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اللہ سے رجوع کریں، اس کے علاوہ وہ اپنے والدین سے دعا کروائیں، پتہ نہیں اللہ کس کی دعا قبول کر لے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1110233499494219776

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور سزا معطلی کے لئے درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے برطانوی معالج کے خط سمیت دیگر دستاویزات بھی جمع کرائی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔