فنچ، عثمان اور وارنر کی عمدہ فارم نے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 53 بالز پر 85 رنز کی اننگز کھیل کر صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔فوٹو: فائل

ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 53 بالز پر 85 رنز کی اننگز کھیل کر صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔فوٹو: فائل

شارجہ: آرون فنچ، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی عمدہ فارم نے آسٹریلوی سلیکٹرز کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔

فنچ اور عثمان نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 193 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی، اسی روز ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 53 بالز پر 85 رنز کی اننگز کھیل کر صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اگرچہ وہ اس وقت بال ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں تاہم ورلڈ کپ کیلیے ان کی اسٹیون اسمتھ سمیت واپسی متوقع ہے۔

ایسی صورت میں تین ان فارم ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو ایڈجسٹ کرنا سلیکٹرز کیلیے چیلنج ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔