ویسٹ انڈین کرکٹ میں ڈیو کیمرون کے متنازع دور کا خاتمہ ہو گیا

اے ایف پی  منگل 26 مارچ 2019
بورڈ کے صدارتی انتخاب میں انھیں رکی اسکیرٹ سے شکست ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بورڈ کے صدارتی انتخاب میں انھیں رکی اسکیرٹ سے شکست ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کنگسٹن: ویسٹ انڈین کرکٹ میں ڈیو کیمرون کے متنازع دور کا آخر خاتمہ ہوگیا۔

ڈیوکیمرون کے 6 سالہ دور میں سینئر پلیئرز اور بورڈ کے تعلقات انتہائی کشیدہ رہے جس کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بھی بند کردیے گئے۔

نئے صدر اسکیرٹ بطور ویسٹ انڈین ٹیم منیجر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ان کے ساتھ ڈاکر کشور شالو کرکٹ ویسٹ انڈیز کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔