پا ک سعودیہ ایم او یوز، سرمایہ کاری بورڈ سے مدد کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 26 مارچ 2019
سرمایہ کاری بورڈ ہرماہ کے پہلے ہفتے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان طے شْدہ ایم اویوز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا کرے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سرمایہ کاری بورڈ ہرماہ کے پہلے ہفتے پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان طے شْدہ ایم اویوز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا کرے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد:  حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے شدہ ایم او یوز کیلیے سرمایہ کاری بورڈ کی معاونت حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے شْدہ ایم او یوز پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کیلیے سرمایہ کاری بورڈ کی معاونت حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ سعودی، پاکستانی سپریم رابطہ کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی آف اکنامک پلر کو ہوسٹ بھی سرمایہ کاری بورڈ ہی کرے گا۔

یہ فیصلے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونیوالے سعودی ، پاکستانی سْریم رابطہ کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی آف اکنامک پلرکے اجلاس میں کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ ہر ماہ کے پہلے ہفتے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے شْدہ ایم او یوز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔