پلاٹوں کی قرعہ اندازی، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 مارچ 2019
سستی رہائشی اسکیم کو عوام کی جانب سے بے حدپذیرائی مل رہی ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سستی رہائشی اسکیم کو عوام کی جانب سے بے حدپذیرائی مل رہی ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی نے28 ہزارپلاٹ کی قرعہ اندازی کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم ڈی اے کی جانب سے 80,120,240اور400گز کے 28ہزار پلا ٹس کی قرعہ اندازی کی جائے گی جس کے لیے اب تک لا کھوں فارم جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخر ی تاریخ31مارچ ہے، ایم ڈی اے نے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 10دن اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس سلسلے میں سندھ حکومت سے رابط بھی کرلیا گیا ہے۔

امکان ہے کہ جمعرات تک باضابط طورفارم جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کردیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کی سستی رہائشی اسکیم میں 28ہزار پلاٹس ہیں جبکہ 3ہزار منسوخ شدہ پلاٹس کو بھی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ،31 ہزار پلاٹس کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔