آج دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
یہ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ دینے کیلیے شروع کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

یہ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ دینے کیلیے شروع کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، یہ پہلی تحریک ہے جو کرپشن کو قانونی تحفظ دینے کےلیے شروع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا ہے جو 4 اپریل کو گڑھی خدابخش پہنچے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔