پی ایچ ایف کا نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  منگل 26 مارچ 2019
یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، فوٹو: فائل

یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ 20 اپریل سے کرانے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان کے مطابق 2 مئی تک یہ چیمپئن شپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، ڈیپارٹمنٹل قومی ہاکی چیمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے،اس حوالے سے متعلقہ ایسوسی ایشنز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خطوط لکھ دیئے ہیں۔

ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایئر مارشل (ر) محمد نور خان مرحوم قومی ہاکی چیمپئن شپ کامیاب چیمپئن شپ ثابت ہوگی،جس سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔