گاڑی ٹیکس ادائیگی کیس؛ ایف بی آر نے آصف زرداری کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
آصف زرداری قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی ایف بی آر میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

آصف زرداری قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی ایف بی آر میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو ایف بی آر نے گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف بی آر نے سابق صدر آصف زرداری کو کل طلب کرلیا ہے اور نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے سابق صدر آصف زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے آصف زرداری کو گاڑیوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔ اور سابق صدر نے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج رات کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوجائیں گے، اور وہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد ہی ایف بی آر میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

گاڑی ٹیکس کیس کیا ہے؟

آصف زرداری کو تحفے میں ملنے والی تین گاڑیاں2009میں دبئی سے پاکستان لائی گئیں۔ مذکورہ گاڑیوں کے چالان بھی آصف زرداری کے نام سے جمع ہوئے، ان گاڑیوں پر3کروڑ71لاکھ روپے سے زائد کی رقم کسٹمز کو ادا کی گئی لیکن تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ان گاڑیوں کا ٹیکس اور ڈیوٹی جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔