حکومتی اقدامات و معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، اسد عمر

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
معاشی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر خزانہ فوٹو:فائل

معاشی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر خزانہ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات و اسٹرکچرل اصلاحات کے مطلوبہ نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن چیف ارنیسٹو رامی رائز ریگو نے وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی وزیر اسد عمر نے آئی ایم ایف مشن چیف کو مانیٹری پالیسی اور اصلاحات و توانائی کے شعبے سے متعلق بریفنگ دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسد عمر نے ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالےسے آئی ایم ایف مشن چیف کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی طرف سے معاشی بہتری کے لیےاقدامات کے نتائج سامنے آرہے ہیں، معاشی خرابیاں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت میکرو اکنامک عدم توازن کی بہتری کیلئے اصلاحی اقدامات جاری رکھے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔