محمد آصف نے پی ایس ایل سیزن فائیو میں واپسی پر نظریں جمالیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 26 مارچ 2019
ٹیسٹ بولر ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے فرنچائز کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

ٹیسٹ بولر ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے فرنچائز کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: فاسٹ  باولر محمد آصف نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو میں واپسی پر نظریں جمالیں۔

کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے محمد آصف نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اگلے سال پی ایس ایل کا سیزن کھیلنا چاہتے ہیں اور پر امید ہیں کہ وہ سلیکٹ ہوں گے۔

’’اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے میں مسلسل ورزش کر رہا ہوں، پی ایس ایل فور کو فالو کیا، پر امید ہوں کہ اگلے سیزن میں لیگ کا حصہ ہوں گا‘‘

محمد آصف کا ٹی 20 کی پرفارمنس کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل نہ کرنے کا مشورہ

’’بولرز کی تعداد زیادہ جب کہ کوالٹی گر گئی ہے، ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 50 فرسٹ کلاس میچز کے لگ بھگ تجربہ چاہئے ہوتا ہے‘‘

محمد آصف کرکٹ فاسٹ بولرز کیلئے مشکل ہونے پر ناخوش

’’کرکٹ فاسٹ بولرز کے لیے بہت مشکل ہو چکی ہے، سب کچھ بلے بازوں کے حق میں جا رہا ہے، چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے کرکٹ کا گیم بیس بال کی طرح بن گیا ہے جہاں ہر بلے باز کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر گیند کو میدان سے باہر پھینکے‘‘

فاسٹ بولر اپنی کرکٹ ختم ہونے کے بعد کرکٹ کوچنگ کی طرف آنا چاہتے ہیں

’’میرا پلان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کوچنگ کورسز کروں، میں اس چیز کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں‘‘

محمد آصف ٹیسٹ فاسٹ باؤلر محمد عباس کی صلاحیتوں کے معترف

’’عباس ہمیشہ سے کھیل کو سمجھنے والا رہا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کی پرفارمنس میں اس کے لیے مدد گار ثابت ہو رہی ہے، محمد عباس کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے کیوں کہ اس کی بولنگ انگلینڈ میں پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے‘‘

فاسٹ بولر پاکستان کے ورلڈ کپ 2019 میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید

’’دو سال پہلے انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے تاہم انہیں بھارت اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں سے خبردار رہنا ہو گا جو میگا ایونٹ سے پہلے اچھی پرفارمنس دے رہی ہیں‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔