ایشانت شرما، شین واٹسن سے الجھ پڑے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

نئی دہلی:  مانکیڈ تنازع کے اگلے روز بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما، شین واٹسن سے الجھ پڑے۔

ایشانت شرما کا شین واٹسن سے الجھنے کا یہ واقعہ چنئی سپر کنگز کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا جب دہلی کیپیٹلز کے ایشانت نے امباتی رائیڈو کی وکٹ لینے کے بعد عجیب انداز میں خوشیاں منانا شروع کیں جس پر واٹسن کو ہنسی آگئی، یہ دیکھ ایشانت غصے میں آگئے اور ان پر چلانا شروع کردیا، انھیں کپتان شریاس آئیر وہاں سے دور لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔