کیون پیٹرسن، سنیل گاوسکر کے قد کا مذاق اڑانے لگے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2019
کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سنیل گاوسکر ان کے برابر آنے کے لیے ایک باکس پر کھڑے تھے۔ فوٹو: ٹوئٹر

کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سنیل گاوسکر ان کے برابر آنے کے لیے ایک باکس پر کھڑے تھے۔ فوٹو: ٹوئٹر

نئی دہلی: سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن بھارت کے سنیل گاوسکر کے قد کا مذاق اڑانے لگے۔

کیون پیٹرسن نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر ان کے برابر آنے کے لیے ایک باکس پر کھڑے تھے، دونوں دراصل آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ اور دہلی و چنئی کے درمیان میچ کے موقع پر بھی ایک دوسرے پر دلچسپ جملے کستے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔