ایشون تنازع کے بعد ایم سی سی نے ’مانکیڈ‘ کو اہم ترین قانون قرار دیدیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 28 مارچ 2019
پہلے سے خبردار کرنے کا کوئی قانون نہیں اور نہ ہی یہ اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی ہے، سرپرست ادارہ۔ فوٹو: فائل

پہلے سے خبردار کرنے کا کوئی قانون نہیں اور نہ ہی یہ اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی ہے، سرپرست ادارہ۔ فوٹو: فائل

 لندن: ایم سی سی نے ’مانکیڈ‘ کو اہم ترین قانون قرار دے دیا۔

ایشون اور جوز بٹلر تنازع کے حوالے سے کرکٹ قوانین کے سرپرست ادارے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر یہ قانون نہ ہو تو نان اسٹرائیکر بیٹسمین ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی گز تک آگے نکل آئے گا، بولر کو اختیار ہے کہ وہ کریز چھوڑنے والے بیٹسمین کو آئوٹ کرے، پہلے سے خبردار کرنے کا کوئی قانون نہیں اور نہ ہی یہ اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

اگر ایشون نے ڈلیوری میں جان بوجھ کر تاخیر کی تاکہ بٹلر کریز سے باہر نکلیں اور وہ انھیں آئوٹ کرسکے تو یہ غلط اور اسپرٹ آف کرکٹ کے منافی ہے، مگر اس کا تعین کرنے کیلیے تھرڈ امپائر موجود اور فوٹیج دیکھ کر اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔