آئی پی ایل میں مانکیڈ کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 29 مارچ 2019
رسل کی جانب سے موقع ضائع کردیا گیا، سابق بھارتی کرکٹر اشوک چوپڑا۔ فوٹو: فائل

رسل کی جانب سے موقع ضائع کردیا گیا، سابق بھارتی کرکٹر اشوک چوپڑا۔ فوٹو: فائل

 کولکتہ:  آئی پی ایل میں مانکیڈ کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا۔

کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کولکتہ کے آندرے رسل جس وقت گیند کررہے ہیں، تب کنگز الیون پنجاب کے نان اسٹرائیکر بیٹسمین میانک اگروال کریز سے کئی انچز تک باہر نکلے ہوئے تھے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر اشوک چوپڑا نے کہا کہ رسل کی جانب سے موقع ضائع کردیا گیا، بولرز نان اسٹرائیکرز پر نظر رکھیں اور22 یارڈ کی پچ کو 20 یارڈ کا بنانے کی اجازت نہیں دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔