پشاور میں دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈھوا ڈالا

بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا، ملزم شوہر واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ فوٹو: فائل

بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا، ملزم شوہر واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ فوٹو: فائل

پشاور: متھرا میں دوپٹہ سرکنے پر شوہر نے بیوی کے سر کے سارے بال مونڈھوا ڈالے۔

پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں بھی شوہر کے بیوی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دوپٹہ سرکنے پر شوہرنے بیوی کے سر کے سارے بال مونڈھوا ڈالے جب کہ بیوی نے شوہر کے خلاف پرچہ درج کرا دیا۔

خاتون کے مطابق جھگڑا گزشتہ دنوں ایک شادی تقریب میں اس کے سر سے دوپٹہ سرکنے پر شروع ہوا۔ شوہر سے دھمکیاں ملنے پر پرچہ درج کرانے میں تاخیر ہوئی تاہم گزشتہ روز موقع ملنے پر متاثرہ خاتون تھانے پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ملزم شوہر واقعہ کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔