شریاس گوپال بڑے پلیئرز کے دشمن بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 اپريل 2019
گزشتہ سیزن میں انھوں نے ابراہم ڈی ویلیئرز کو 3 اور ویرات کوہلی کو 2 مرتبہ آؤٹ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ سیزن میں انھوں نے ابراہم ڈی ویلیئرز کو 3 اور ویرات کوہلی کو 2 مرتبہ آؤٹ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

جے پور:  راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر شریاس گوپال بڑے پلیئرز کے دشمن نمبر ون بن گئے۔

شریاس گوپال ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ نہیں ہے تاہم آئی پی ایل میں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں، گزشتہ سیزن میں انھوں نے ابراہم ڈی ویلیئرز کو 3 اور ویرات کوہلی کو 2 مرتبہ آؤٹ کیا تھا۔

منگل کی شب لیگ اسپنر نے ایک ہی میچ میں ان دونوں ٹاپ اسٹارز کو میدان بدر کرکے اپنی ٹیم کی بنگلور رائل چیلنجرز کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔