ابھیشک فلم ’’ہیپی نیو ائیر‘‘ میں ڈبل رول میں جلوہ گر ہونگے

نیٹ نیوز  بدھ 14 اگست 2013
اس سے پہلے بول بچن میں ابھیشک ڈبل رول نبھا چکے ہیں۔فوٹو: فائل

اس سے پہلے بول بچن میں ابھیشک ڈبل رول نبھا چکے ہیں۔فوٹو: فائل

ممبئی: دبنگ سلمان خان کی دیکھا دیکھی اب جونیئر بچن کو بھی ڈبل رول میں آنے کا بخار چڑھ گیا۔

خبر کے مطابق ابھیشک بچن ہپی نیو ائیر میں دہرے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔بالی وڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن پھر سے ڈبل رول نبھا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بول بچن میں ابھیشک ڈبل رول نبھا چکے ہیں۔ اب ایسے میں جب سولہ برس بعد سلمان خان ڈبل رول میں آرہے ہیں تو ابھیشک بچن نے بھی فرح خان کی فلم ہیپی نیو ائیر میں دوہرے کردار کے لیے حامی بھرلی ہے۔ مووی میں شاہ رخ خان بھی ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہیں کہ جونیئر بچن بول بچن کے بعد شائقین کی امیدوں پر پورا اترینگے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔