وزیراعظم عمران خان آج قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کریں گے

رضوان غلزئی  جمعـء 5 اپريل 2019
عمران خان ضلع خیبر جمرود اسپورٹس کمپلیکس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ضلع خیبر میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کریں گے۔ فوٹو : فائل

عمران خان ضلع خیبر جمرود اسپورٹس کمپلیکس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ضلع خیبر میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کریں گے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے۔

عمران خان کے دورہ ضلع خیبر کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، وزیراعظم آج 5 اپریل کو ضلع خیبر جمرود اسپورٹس کمپلیکس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ضلع خیبر میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کریں گے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان ضلع خیبرکے علاوہ دیگرقبائلی اضلاع کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم کا 5 اپریل ضلع خیبر دورہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہیں، وزیراعظم ترقیاتی کاموں و میگا پراجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیر مذہبی امور نے جمرود سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔