- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
راحت فتح کا ضرورت مند فنکاروں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور بین الاقوامی میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ضرورت مند فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس ٹرسٹ کے ذریعے ایسے فن کاروں کی ان کی دہلیز پر جا کر مدد کی جائے گی جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جب کہ ٹرسٹ میں صف اول کے کھلاڑیوں، فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔
استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ’میں پاکستان کے ایک ایک فن کار سے محبت کرتا ہوں اور سلمان احمد نے فن کاروں کے لیے جو ٹرسٹ بنایا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں کیوں کہ مجھے بھی ان سے بہت پیار ملا ہے‘۔
ٹرسٹ کے نگران چیئرمین سلمان احمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی سے فنڈز ریزنگ نہیں کریں گے، ایسے فنکار جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ علیل ہیں ان کی مالی مدد خود کریں گے کیوں کہ فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ساری زندگی ملک اور قوم کی خدمت میں گزار دیتے ہیں ہم ان کی قدر نہیں کریں تو کون کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔