سرفراز احمد کا بیٹا بھی کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگا

عباس رضا  بدھ 10 اپريل 2019

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ میں بھی کرکٹ کی بھرپور صلاحیتیں نظر آرہی ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سرفراز کیپنگ اور ان کا بیٹا بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1115911407109902336

عبداللہ حیران کن طور پر سیدھے بیٹ کے ساتھ اسٹروک کھیلنے کے بعد رن مکمل کرنے کیلیے دوڑتا نظر آتا ہے، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد نے لکھا ہے کہ میری اور عبداللہ کی وکٹوں کے درمیان رننگ ایک جیسی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے سرفراز احمد کو طویل عرصہ بعد گھر پر وقت گزارنے کا موقع ملا ہے، انہیں 15 اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ سے قبل لاہور پہنچنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔