- ٹرین سےگرخاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
- راولپنڈی اسلام آباد میں روٹی کی سرکاری قیمت پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- اخلاقی زوال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
جاپانی شخص نے شادی کی انوکھے انداز میں پیشکش کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا
ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی دوست کو شادی کی انوکھے انداز میں پیشکش کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔
کسی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے پھول، چاکلیٹس اورخطوط کا زمانہ اب ہوا پرانا کیونکہ اب جاپانی شخص یاسوشی یاسان تاکاشی نے نئی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ 2008 میں یاسوشی کو احساس ہوا کہ جس کے ساتھ وہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ لڑکی انہیں مل گئی ہے تاہم انہوں نے اس لڑکی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے جی پی ایس کا استعمال کیا۔
یاسوشی نے گوگل ارتھ استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی جی پی ایس آرٹ ڈرائنگ بنائی جس کے ذریعے انہوں نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی۔ یاسوشی نے یہ ڈرائنگ بنانے کے لیے جی پی ایس ڈیوائس آن کرکے پہلے سے مقرر کردہ راستوں پر جاپان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جاپان کی ان تمام جگہوں پر گئے جس کے بارے میں انہوں نے صرف پڑھا یا سناتھا۔ اپنے دورے کے دوران یاسوشی نے تقریباً 4 ہزار 451 میل(7000کلومیٹر)کا سفرکیا۔ سفر کے اختتام پر یاسوشی نے اپنا جی پی ایس ڈیٹا گوگل ارتھ پر اپ لوڈ کیا جس سے گوگل ارتھ پر ایک آرٹ تخلیق ہوا جس میں شادی کی پیشکش کی گئی تھی اس کے ساتھ انہوں نے دل کی تصویر بھی بنائی تھی۔
یہ تاریخ کی سب سے بڑی جی پی ایس ڈرائنگ ہے جس کے بعد یاسوشی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔ انہیں گوگل ارتھ پر یہ تصویر بنانے میں 6 ماہ کا عرصہ لگا اپنے سفر کو مکمل کرنے کے لیے یاسوشی نے ملازمت بھی چھوڑدی۔ یاسوشی کی محنت اس وقت رنگ لے آئی جب ان کی دوست نے شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے یاسوشی کو ’’ہاں‘‘ کہہ دیا۔
یاسوشی کےاس کارنامے نے گوگل کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرالی اور گوگل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یاسوشی کی ویڈیو شیئرکراکے انہیں داد دی۔
For over 10 years, Tokyo resident Yasushi “Yassan” Takahashi has been creating GPS art with @googleearth and #StreetView—but it was his very first drawing that was his biggest, in more ways than one → https://t.co/O9dYPHyauy pic.twitter.com/dEXmwp9suc
— Google (@Google) April 10, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔