بیروزگاری کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 5.7 فیصد ہوگئی

شہباز رانا  اتوار 14 اپريل 2019
لیبر فورس سروے2017-18 کے مطابق شرح خواندگی60.7فیصد سے 62.3 فیصد ہوگئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

لیبر فورس سروے2017-18 کے مطابق شرح خواندگی60.7فیصد سے 62.3 فیصد ہوگئی۔ فوٹو: انٹرنیٹ

اسلام آباد: بیروزگاری کی شرح گزشتہ سال معمولی کمی کے ساتھ 5.7فیصد ہوگئی جب کہ ن لیگی دورحکومت میں اقتصادی ترقی کی شرح میں معمولی بہتری کے باعث کم لوگ نوکری کی تلاش میں رہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں روزگارکے حوالے سے دلچسپ اعدادو شمار سامنے آئے ہیں، گزشتہ سال بے روزگاری کی شرح 5.7فیصدرہی جو2014-15میں آخری سروے سے 0.1فیصد کم ہے، بے روزگاری کی شرح کاانتہائی کم تناسب ہمیشہ سے سروے رپورٹس پر شک و شبہات بڑھادیتاہے، 10میں سے7 نوکریاں غیرروایتی شعبوں میںظہور میں آئیں۔

لیبر فورس سروے2017-18 کے مطابق شرح خواندگی60.7فیصد سے62.3فیصد ہوگئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔