ٹھٹھہ کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2019
بم ملنے کے بعد پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا فوٹو: فائل

بم ملنے کے بعد پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا فوٹو: فائل

ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹہ کے قریب دھابیجی اور جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررکھا تھا، شر پسندوں کا مقصد مسافر ٹرین کو نشانہ بنانا تھا۔

بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر حیدر آباد سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پہنچ گئی، جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی، کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔