سلو اوور ریٹ پر ویرات کوہلی 12 لاکھ روپے سے محروم

اسپورٹس ڈیسک  پير 15 اپريل 2019
اجنکیا راہنے اور روہت شرما بھی لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

اجنکیا راہنے اور روہت شرما بھی لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

چندی گڑھ:  آئی پی ایل میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑگیا۔

کنگز الیون پنجاب کے خلاف مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہنے کی وجہ سے ان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، یہ ان کا رواں ایڈیشن میں پہلا سلو اوور ریٹ ہے، اگر مزید کسی میچ میں ان کی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کرپائی تو پھر انھیں 24 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے۔ رواں سیزن میں ان سے قبل اجنکیا راہنے اور روہت شرما بھی اسی جرم میں لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔