- بشام خود کش حملہ؛ پاکستان سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کرے، چین
- عمران خان کا پیغام پوری طرح نہیں پہنچایا جا رہا، پی ٹی آئی اجلاس میں قانونی ٹیم پر تنقید
- جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ
- کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
- ججوں کے خط کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کا فیصلہ
- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
اسکولوں کو ایک ماہ کی فیس واپس کرنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 ماہ کی فیس وصول کرنے والے اسکولوں کو ایک ماہ کی فیس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عقیل عباسی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو زائد فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے وکیل نے موقف اپنایا کہ والدین نے اگست 2018 کے بعد فیس ادا نہیں کی۔ دسمبر میں سپریم کورٹ کے حکم پر کرنٹ فیس میں 20 فیصد کٹوتی کی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا دوسرے اسکولوں کی کیا پوزیشن ہے، عدالتی حکم پر عمل درآمد ہورہا ہے؟۔
والدین کے وکیل نے موقف دیا کہ سٹی اور بیکن ہاؤس عمل درآمد نہیں کررہے، مئی اور جون کی فیس بھی ایک ساتھ مانگ رہے ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کوئی 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ نہیں لے سکتا، اگر کسی اسکول نے 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ مانگی تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اسکولوں کی جانب سے والدین کو ڈرانے کی خبریں بھی ہیں، بلاوجہ والدین کو تنگ کرنے اور ڈرانے کی ضرورت نہیں، کیا اسکولز بند کرنے کا حکم دے دیں۔ عدالت نے نجی اسکولوں کو طلبا کیخلاف کسی قسم کی کارروائی سے روکتے ہوئے 2 ماہ کی فیس وصول کرنے والے اسکولوں کو ایک ماہ کی فیس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ اگر چالان اور کیلکولیشن میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم سے آڈٹ کرائیں گے۔ کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔