- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 افراد ہلاک
حلب: شام میں باغیوں کے راکٹ حملے میں 11 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے حلب میں باغی جنگجوؤں نے حکومتی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے 22 راکٹ داغے جو رہائشی علاقے کی مصروف مارکیٹ میں گرے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ حملے میں سیکیورٹی فورس کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہلاک اور زخمی ہونے والے شہری ہے، کچھ راکٹ پھٹ نہیں سکے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حکومتی فورسز کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان
شام کے بیشتر حصوں سے داعش کا قبضہ واگزار کروالیا گیا ہے تاہم حلب میں اب بھی باغی گروہ موجود ہیں۔ شامی حکومت نے باغیوں کی تازہ کارروائیوں کا ذمہ دار شدت پسند جماعت هيئة تحرير الشام کو قرار دیا ہے جو داعش کی ہی ایک شاخ ہے اور مقامی سطح پر سرگرم بھی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں داعش جنگجوؤں کے مکمل خاتمے کے دعوے کے بعد باغیوں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔