آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 15 اپريل 2019
امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو:فائل

امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو:فائل

لاہور: آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے انسپیکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کردیا گیا ہے اور موجودہ آئی جی امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر پولیس سروس گریڈ 22 کے کیپٹن (ر) عارف نواز کو بحیثیت آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، عارف نواز سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ  امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔