ورلڈ ہاکی پرولیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 اپريل 2019
ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم نہیں بھیج پائے، فیڈریشن۔ فوٹو: فائل 

ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم نہیں بھیج پائے، فیڈریشن۔ فوٹو: فائل 

کراچی:  ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پابندی سے بچ گیا البتہ ورلڈ گورننگ باڈی ایف آئی ایچ نے اس پر ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔

پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے گزشتہ دنوں لوزان میں ایف آئی ایچ کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا تھا، جرمانے کی خبر آنے پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ورلڈ باڈی سے استدعا کی کہ جرمانہ کی رقم زیادہ ہے یہ ہم نہیں دے سکتے، اس کی قسطیں کردی جائیں۔

فیڈریشن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلیے ٹیم نہیں بھیج پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔