ایئر چیف نے پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 16 اپريل 2019
کراچی: ایئر چیف مجاہد انور خان پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ایئرمین اکیڈمی 
کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایئر چیف مجاہد انور خان پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ایئرمین اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس کی تاریخ میں اہم دن تھا جب پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک تقریب کے دوران پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کا سنگِ بنیاد رکھا، اپنی نوعیت کی یہ منفرد ٹریننگ اکیڈمی پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں قائم کی جائے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ پا ک فضائیہ کی افرادی قوت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ایئر مین کو معیاری تربیت فراہم کرنے کیلیے پاک فضائیہ ہمہ وقت کو شاں ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ ائیر مین ٹریننگ کے موجودہ نظام کو پاک فضائیہ کے افسران کی بہترین تربیت گاہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کی طرز پر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔