56 کمپنیز اسکینڈل، نیب نے اکرام نوید سے ایک کمپنی کے 1 ارب کے اثاثے ریکور کرلیے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 16 اپريل 2019
اثاثے کل پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، پنجاب میں 616 ملین روپے کی پراپرٹی ریکور کی جا چکی ہے، نیب حکام۔ فوٹو: فائل

اثاثے کل پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے، پنجاب میں 616 ملین روپے کی پراپرٹی ریکور کی جا چکی ہے، نیب حکام۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پنجاب میں 56 کمپنیز اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے اکرام نوید سے ایک کمپنی کے ایک ارب روپے مالیت کے اثاثے ریکور کرلیے۔

پنجاب میں 56 کمپنیز اسکینڈل میں پیشرفت، اکرام نوید سے ایک کمپنی کے 1ارب روپے مالیت کے اثاثے ریکور کر لیے گئے ، نیب حکام کے مطابق اثاثے کل پنجاب حکومت کے حوالے کیے جائیں گے تاہم اب تک پنجاب میں 616 ملین روپے سے زائد کی پراپرٹی نیب حاصل کر چکی ہے جبکہ 303.8 ملین روپے کی پراپرٹی ایرا کی ہے۔

ادھر نیب راولپنڈی نے کارکے اسیکنڈل میں ملوث لائق احمد کے فلیٹ پر چھاپہ مارا ہے، نیب ٹیم کی جانب سے فلیٹ میں سرچ آپریشن کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ ڈپلومیٹک انکلیو میں لائق احمد کے فلیٹ پر مارا گیا ہے، ملزم لائق احمد کنوک گلوبل کمپنی کا ڈائریکٹر ہے کنوک گلوبل کمپنی ایک آف شور کمپنی بھی چلا رہی ہے جب  کہ ملزم سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے بابر ذوالقرنین کا فرنٹ مین ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔