- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
نئی دلی: بھارتی بحریہ کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں موجود پائلٹ نے عملے کے دو اراکین کے ساتھ پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جنہیں سمندر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
بھارتی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی ہیلی کاپٹر بحریہ عرب میں تعینات تھا جس میں معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی پیدا ہوگئی، تینوں اہلکار بروقت چھلانگ لگا کر خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے فضائی اور بحری بیڑوں میں موجود طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مسلسل گرتی کارکردگی اور پائلٹس کے غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مگ طیاروں کے گرنے کے بعد اب ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔