پیرو کے سابق صدر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی

ویب ڈیسک  بدھ 17 اپريل 2019
ایلن گارسیا 1985 سے 1990 اور  2006 سے 2011 تک پیرو کے صدر رہے تھے فوٹو: فائل

ایلن گارسیا 1985 سے 1990 اور  2006 سے 2011 تک پیرو کے صدر رہے تھے فوٹو: فائل

لیما:  

لاطینی امریکی ملک پیرو کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ایلن گارسیا 1985 سے 1990 اور 2006 سے 2011 تک پیرو کے صدر رہے تھے۔ ان کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیلی تعمیراتی کمپنی کو ملک میں بڑے پیمانے پر سرکاری کاموں کے ٹھیکوں کے عوض اس سے رشوت وصول کی تھی۔

پولیس گارسیا کو گرفتار کرنے پہنچی تو انہوں نے خود کو گولی مارلی جس کے بعد گارسیا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

پیرو کے دفتر استغاثہ کے مطابق وارنٹس کے تحت گارسیا کو 10روز کے لیے زیر حراست رکھا جاسکتا تھا جس کے دوران ان کے خلاف شواہد جمع کئے جانے تھے، اس کے علاوہ ان کو گرفتار کئے جانے کا مقصد انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکنا بھی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔