لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 18 اپريل 2019
ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ کے بعد بولنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ کے بعد بولنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم کا میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ کے بعد بولنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا۔ عزیز کی وفات کے سبب پہلے روز رخصت پر رہنے والے حارث سہیل نے بھی دیگر پلیئرز کو جوائن کرلیا۔

بولنگ کوچ اظہر محمود نے پیسرز کو الگ سیشن کراتے ہوئے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے، بیٹسمینوں نے بولنگ مشین کے ذریعے پھینکی جانے والی تیز اور بائونسی گیندوں کا سامنا کیا، ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔