گوجرانوالہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اپريل 2019
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس

گوجرانوالا: تھانہ سول لائن کے علاقے میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ تھانہ سول لائن کے علاقے کچافتومنڈ میں ناظم بٹ اورفیاض بٹ گروپوں کے درمیان کیبل کے تنازعه پرجھگڑا ہوا، اس دوران دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اورگولیوں کی زد میں آکر فیاض، بیٹا وجاہت اوربھانجا عدیل جاں بحق جبکہ ہمایوں، ناظم، ندیم اورعرفان سمیت چارافراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپ آپس میں رشتہ دارہیں، ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طورپرڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔