- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
نورا فتیحی ماہرہ خان کی فلم ’سپراسٹار‘ میں جلوہ گر ہوں گی
کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی خوبروہ اداکارہ ماہرہ خان آج کل ’فلم سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں اب ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ماہرہ اور بلال اشرف کی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری
کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کرچکی ہیں لیکن جان ابراہم کی فلم ’ستیا میو جیاتے‘ میں ماضی کے مشہور گیت ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کی ’بھارت‘ سمیت متعدد فلموں میں آئٹم نمبر کیے جب کہ اب وہ ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ میں ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’اسٹریٹ ڈانسر‘ میں کترینہ کی جگہ شردھا کپور اور نورا فتیحی کاسٹ
معروف ہدایتکارہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں محمد احتشام الدین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ فلم میں ماہرہ خان ’نوری‘ اور بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔