یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

ظفر بھٹہ  جمعـء 19 اپريل 2019
31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سیاسی مداخلت اور بد انتظامی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں وزارت صنعت و پیداوار نے ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو اپنی بقا کیلیے متعدد چیلنجز درپیش ہیں، سیاسی مداخلت اور بدانتظامی نے ادارے کو تباہ کردیاہے۔

رپورٹ کے مطابق 31جنوری 2019تک ادارے کا خسارہ 11.3 ارب تک پہنچ چکاہے۔ ادارے کے ملک بھر میں 3900 اسٹورز، 139گودام اور 13 ہزار ملازمین ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔