مستقبل میں پاک سری لنکا باہمی تجارت بڑھے گی، سری لنکن قونصل جنرل

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 19 اپريل 2019
رابطے بڑھانے کیلیے بزنس کمیونٹی کے وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے، صدر کاٹی دانش خان۔ فوٹو: فائل

رابطے بڑھانے کیلیے بزنس کمیونٹی کے وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے، صدر کاٹی دانش خان۔ فوٹو: فائل

کراچی: سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گننا تھیوا نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور سری لنکا کے باہمی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ادویہ سازی، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلیے سری لنکا میں بڑے پیمانے پر مواقع پیدا ہوئے ہیں لہٰذا مستقبل قریب میں پاکستان اور سری لنکا کے باہمی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔

کاٹی کے صدر دانش خان نے کہا کہ سری لنکا دوست ملک ہے، تجارتی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے کیلیے بزنس کمیونٹی کے وفود کا تبادلہ بہت ضروری ہے۔ دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 300 سے400 ملین ڈالر ہے جو علاقائی سطح پر تجارتی روابط کے اعتبار سے کم ہے، اس میں اضافے کے کئی مواقع موجود ہیں۔

کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور کے سربراہ مسعود نقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اشیا کی فہرست کا از سرنو تبادلہ ہونا چاہیے، سری لنکن قونصل جنرل نے سیاحت کے فروغ کیلیے دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔