ملکی عدالتی تاریخ کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم کی شاندار کارکردگی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 19 اپريل 2019
یوسف سلیم نے پہلے ہی ماہ میں 5 کیسز کے فیصلے کیے۔ فوٹو:فائل

یوسف سلیم نے پہلے ہی ماہ میں 5 کیسز کے فیصلے کیے۔ فوٹو:فائل

 لاہور:  ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیے۔

ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا جج کی شاندار کارکردگی سامنے آنے لگی، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیے۔ یوسف سلیم نے پہلے ہی ماہ میں 5 کیسز کے فیصلے کیے۔

نابینا سول جج کو عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار 20 جنوری 2019 کو تعینات کیا گیا تھا، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ایمانداری سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بناتا رہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔