- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
انشورنس مستقبل کی ضمانت، شہریوں کو آگاہی ہونی چاہیے، سیکریٹری قانون
اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری برائے قانون و انصاف جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے کہا ہے کہ انشورنس شہریوںکے مستقبل کی ضمانت ہے، لوگوں کو انشورنس کے قوانین سے متعلق آگاہی حاصل ہونی چاہیے کہ انشورنس کو کلیم کیسے کیا جائے، قوانین موجود ہیں، مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کا ہے، شہریوں کو انشورنس کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی انشورنس محتسب سے رجوع کرنا چاہیے۔
جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے ایکسپریس میڈیا گروپ اور وفاقی انشورنس محتسب کے زیر اہتمام EFU Life اور یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان کے اشتراک سے ’’عوامی شکایات کے ازالے میں انشورنس محتسب کا موثر کر دار اور عدالتی نظام کے بوجھ میں کمی کا ذریعہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
سیمینار میں وفاقی انشورنس محتسب رئیس الدین پراچہ ، چیف مینیجر و سر براہ لیگل ڈیپارٹمنٹ ای ایف یو لائف ساجد حسین خان اورچیف ایگزیکٹو آفیسر یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان محمد راحت صادق نے بھی شرکت کی۔
وفاقی سیکرٹری قانون جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے کہاکہ عوام کا انشورنس کمپنیوں پر اعتماد کا فقدان ہے جسکی وجہ انشورنس کمپنیوں کی جانب سے کلیمز کی بروقت ادائیگی میں مشکلات ہیں ،ہمیں ان مسائل پر قابو پانے کی ضرور ت ہے ، پاکستان میں مختلف نوعیت کے انشورنس بزنس ہیں جنہیں جد ید خطوط پر استوار کرنا ہو گا۔ وفاقی انشورنس محتسب رئیس الدین پراچہ نے کہاکہ ملکی عدالتی نظام میں بہت سارے مقدمات التوا کا شکار ہیں، کسی متبادل نظام کو وضع کیا جائے جو عوام الناس کیلئے قابل قبول اور قابل اعتبار ہو، انشورنس محتسب کا بڑا کردار یہ ہے کہ تنازعات کو حل کیا جائے۔
چیف مینیجر اور سربراہ لیگل ڈیپارٹمنٹ ای ایف یو ساجد حسین خان نے کہاکہ شرح خواند گی میں کمی کے باعث لوگوں کو انشورنس کے سلسلے میں مکمل آگاہی نہیں، حکومت کو انشورنس انڈ سٹری کے فروغ کیلئے اقدامات لینا پڑیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انکی کمپنی نے2017میں 9ہزار 917میں سے 9ہزار 547کلیمز کی ادائیگی کی ، 2018میں 13ہزار 286میں سے 12ہزار 881کلیمز کی ادائیگی کی گئی اورصرف تین فیصد کلیمز مسترد ہوئے۔ حکومت کا ہدف ہونا چاہئے کہ ملک کے ہر فرد اور شہری کی زندگی اور پراپرٹی انشورڈ ہو۔ حکومت نے انڈسٹری پر 16فیصد سیلز ٹیکس لگایا ہے اتنا ٹیکس نہیں دیا جا سکتا اس میں کمی کی جائے، حکومت انشورنس محتسب کو مزید بااختیار کرے تاکہ لوگوں کے مسائل جلد حل ہوں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان محمد راحت صادق نے کہاکہ انشورنس لوگوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے ، کوئی کمپنی دانستہ طور پر انشورنس کلیم نہیں روکتی، وفاقی انشورنس محتسب ملک میں انشورنس کیسز کو بروقت حل کرنے کے لیے بہت موثر کردار ادا کر رہا ہے ، انشورنس سیکٹر میں لوگوں کی سہولت کے لیے پالیسی اصلاحات لانا وقت کی ضرورت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت ملک کے انشورنس سیکٹر کے فروغ کیلئے کام کرے، ہم انشورنس پالیسی ہولڈرز کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر فورم اجمل ستار ملک نے کہاکہ ایکسپریس میڈیا گروپ سوشل ایشوز پر اپنے قارئین کو آگاہی کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتا رہتا ہے، انشورنس سیکٹر کا تعلق براہ راست عوام سے ہے، ایسی تقریبات سے عوام کو آگاہی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے بہت سے مسائل کا حل نکل آتا ہے۔
تقریب کے شرکاء نے ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اس سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے سوشل ایشوز کو ایکسپریس میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم سے اجاگر کرنے کی توقع کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔